اسلام آباد، ریڈ زون میں پاک سیکریٹریٹ کا علاقہ میدان جنگ بن گیا ، سیکورٹی اہلکاروں اور مظاہرین میں دوبارہ تصادم ، مشتعل افراد نے کنٹینر کو آگ لگا دی ، پتھراؤ ہونے پرپولیس اہلکار پیچھے ہٹ گئے ،نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی عصمت اللہ زخمی ،مظاہرین کے پاک سیکرٹریٹ کے داخل ہونے کے بعد پاک فوج نے پوزیشن سنبھال لی ، مظاہرین کاپاک فوج کو خوش آمدید ، پاک فوج کے مظاہرین کو جلد از جلد علاقہ خالی کر نے کے احکامات اسلام آباد()وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں پاک سیکریٹریٹ کا علاقہ میدان جنگ بن گیا ، سیکورٹی اہلکاروں اور مظاہرین میں دوبارہ تصادم ، مشتعل افراد نے کنٹینر کو آگ لگا دی ، پتھراؤ ہونے پر اہلکار پیچھے ہٹ گئے ،نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی عصمت اللہ زخمی ہو گئے ،پتھراؤ کے بعد مظاہرین نے پاک سیکریٹریٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے موجود کنٹینر کو آگ لگانے کے بعد سیکریٹریٹ دروازہ توڑ دیا ،مظاہرین کے داخل ہونے کے بعد پاک فوج نے سیکریٹریٹ میں پوزیشن سنبھال لی ، مظاہرین نے پاک فوج کو خوش آمدید کہا ، پاک فوج کی جانب سے مظاہرین کو جلد از جلد علاقہ خالی کرانے کے احکامات جاری کئے گئے ۔پیر کو بارش کے باوجود مظاہرین پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں جبکہ پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے بارش سے بچنے کے لیے مختلف مقامات پر پناہ لے لی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مظاہرین کی بڑی تعداد نے شاہراہ دستور کا کنٹرول حاصل کر لیا ۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ 500 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب جانے والے راستے پر پاکستان سیکریٹیریٹ کا علاقہ جھڑپوں کا مرکزبنا ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے وقفے وقفے سے آنسو گیس کی شیلنگ۔ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو زخمی ہوگئے ۔ پتھراؤ کے بعد مظاہرین نے پاک سیکریٹریٹ کے مرکزی دروازے کے سامنے موجود کنٹینر کو آگ لگانے کے بعد سیکریٹریٹ دروازہ بھی توڑ دیا ۔ مظاہرین کے داخل ہونے کے بعد پاک فوج نے سیکریٹریٹ میں پوزیشن سنبھال لی جبکہ مظاہرین نے انہیں خوش آمدید کہا ۔ پاک فوج کی جانب سے مظاہرین کو جلد از جلد علاقہ خالی کرانے کے احکامات د ئیے گئے ۔