آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر 12 اپریل کو دن ایک بجے سماعت کریگا

اسلام آباد(ویب  نیوز)

سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر 12 اپریل کو دن ایک بجے سماعت کریگا۔سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ صدارتی ریفرنس پر سماعت کریگا۔ صدارتی ریفرنس میں منحرف اراکین قومی اسمبلی کی نااہلی کی مدت سے متعلق سپریم کورٹ سے تشریح کی درخواست کی گئی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق صدارتی ریفرنس کی کاپی کے مطابق 8 صفحات پر مشتمل ریفرنس میں 21 پیراگراف ہیں۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے میں درج نہیں کہ ڈیفیکٹ کرنے والا رکن کتنے عرصہ کے لیے نااہل ہو گا، وفاداری تبدیل کرنے پر آرٹیکل 62 ایف کے تحت نااہلی تاحیات ہونی چاہیے، ایسے ارکان پر ہمیشہ کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے بند ہوں۔صدارتی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ووٹ خریداری کے کلچر کو روکنے کے لیے 63 اے اور 62 ایف کی تشریح کی جائے اور منحرف ارکان کا ووٹ متنازع سمجھا جائے۔صدارتی ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نااہلی کا فیصلہ ہونے تک منحرف ووٹ گنتی میں شمار نہ کیا جائے