سونے کی قیمت میں2400روپے فی تولہ اضافہ

24قیراط تولہ قیمت 2400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہو گئی

کراچی (  ویب  نیوز)

ملک میں سونے کی قیمت میں2400روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط تولہ قیمت 2400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2057 روپے کا اضافہ ہو ا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 77 روپے پر آ گئی ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 2371 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں کئی ہفتوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوا تھا۔