سبسڈی اسکیم کے تحت اب تک 15,519,282 شہری رجسٹر ہوچکے ہیں، جن میں سے 15.06 ملین موٹر بائیکس اور 449 ہزار 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان ہیں۔  اب تک 63,153,685 ٹوکن جاری کیے گئے اجلاس میں بریفنگ

  لیڈ (فیول سبسڈی سے انکار )پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ

وزیراعظم نے پروگرام پر اب تک ہونے والی پیشرفت اور شفافیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن اور سبسڈی کے حصول کا طریقہ کار آسان بنانے کے نتیجے میں رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ مستحق شہری اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔

مستحق شہریوں کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی یہ شفاف سبسڈی اسکیم مستقبل میں عوامی فلاح و بہبود کے ایسے اقدامات کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔الحمدللہ، رجسٹریشن اور سبسڈی کے حصول کا طریقہ کار آسان بنانے کے نتیجے میں رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے.وزیراعظم شہباز شریف 

آسلام آباد ( خصوصی رپورٹر )

وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کی پیشرفت اور شفافیت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ رجسٹرڈ مستحقین کو فیول سبسڈی کی سہولت نہ دینے والے پٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں۔

وزیراعظم نے فیول ریلیف پروگرام کی سہولت فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دے دیا  اور سبسڈی پر اب تک کی پیشرفت و شفافیت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ الحمدللہ، رجسٹریشن اور سبسڈی کے حصول کا طریقہ کار آسان بنانے کے نتیجے میں رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ مستحق شہری اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مستحق شہریوں کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی یہ شفاف سبسڈی اسکیم مستقبل میں عوامی فلاح و بہبود کے ایسے اقدامات کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ انہوں نے اسکیم کے حوالے سے مانیٹرنگ اور کارگر ڈیش بورڈ ترتیب دینے پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وفاقی سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام ضرار حاشم خان اور ان کی ٹیم کی پذیرائی کی۔

اس موقع پر اجلاس کو پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، جس میں  بتایا گیا کہ سبسڈی اسکیم کے تحت اب تک 15,519,282 شہری رجسٹر ہوچکے ہیں، جن میں سے 15.06 ملین موٹر بائیکس اور 449 ہزار 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان ہیں۔

بریفنگ کے مطابق سبسڈی اسکیم کے تحت اب تک 63,153,685 ٹوکن جاری کیے گئے، جن میں سے 59,445,347 ٹوکن استعمال یا ریڈیم کیے جاچکے ہیں۔ فیول سبسڈی اسکیم کے تحت 4 نومبر 2026 تک 28.6 ارب روپے کی ادائیگیاں ہوچکی ہیں۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پرائم منسٹر فیول ریلیف اسکیم کے حوالے سے معلومات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کے لیے صارفین اور پیٹرول پمپس کے لیے الگ الگ کال سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے پیٹرولیم سبسڈی اسکیم کے تحت رجسٹرڈ مستحقین کو سہولت فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ظفر اقبال اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔