واٹس ایپ کی ’سبسکرپشن پلان‘ متعارف کروانے کی تیاری، کتنی رقم ادا کرنا ہوگی؟

میٹا نے واٹس ایپ پلس سبسکرپشن پلان متعارف کروانے کی تیاری کرلی ہے جس میں تھیمز، اسٹیکرز اور کسٹم آئیکنز شامل ہیں۔

واٹس ایپ پر نیا سبسکرپشن پلان ‘واٹس ایپ پلس’  متعارف کروا رہا ہے، ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا ماڈل صارفین کو معمولی ماہانہ فیس کے عوض خصوصی فیچرز تک رسائی فراہم کرے گا۔ یہ پلان فی الحال اینڈرائیڈ کے محدود صارفین کے ساتھ ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ‘واٹس ایپ پلس’ کو ایپ کی بنیادی خصوصیات یا پرائیویسی میں تبدیلی کیے بغیر میسجنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سبسکرپشن صرف ‘واٹس ایپ میسنجر’ کے لیے ہے اور ‘واٹس ایپ بزنس’ پر لاگو نہیں ہوگی۔

واٹس ایپ پلس: قیمت اور دستیابی

ماہانہ ماڈل: واٹس ایپ پلس خودکار تجدید کے ماہانہ ماڈل پر کام کرے گا یعنی جب تک صارف خود اسے ختم نہیں کرتا یہ ہر ماہ خود بخود رینیو ہو جائے گا۔

متوقع قیمتیں:

پاکستان: 229 روپے ماہانہ۔

یورپ: 2.49 یورو (تقریباً 274 بھارتی روپے) ماہانہ۔

میکسیکو: 29 پیسو (تقریباً 156.51 بھارتی روپے) ماہانہ۔

مفت ٹرائل: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ مخصوص صارفین کو اس پلان کی جانچ کے لیے ایک ماہ کا مفت ٹرائل بھی دے سکتا ہے۔

منسوخی کا طریقہ: سبسکرپشن ختم کرنے کے لیے اگلی ادائیگی کی تاریخ سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے ‘گوگل پلے’ کے ذریعے کینسل کرنا لازمی ہوگا، آئی او ایس  کے لیے یہ فیچر بعد میں پیش کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر : صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر ہوگی، لیکن کیسے؟

سبسکرائبرز کے لیے خصوصی فیچرز

پریمیئم اسٹیکرز: صارفین کو اسٹیکر اسٹور میں خصوصی اسٹیکر پیک تک رسائی ملے گی۔

اینیمیٹڈ اثرات: بعض پریمیئم اسٹیکرز میں ‘اوورلے اینیمیشنز’ ہوں گی جو بھیجنے پر چیٹ اسکرین پر پھیل جائیں گی۔

سب کے لیے نظارہ: دلچسپ بات یہ ہے کہ جسے اسٹیکر بھیجا جائے گا وہ بھی یہ اینیمیشن دیکھ سکے گا چاہے اس نے سبسکرپشن نہ لی ہو۔

تھیمز اور آئیکنز: اس پلان میں 18 نئے تھیمز اور 14 کسٹم ایپ آئیکنز شامل ہوں گے۔

زیادہ چیٹس پن کرنا: صارفین اب 3 کے بجائے 20 چیٹس کو سب سے اوپر پن  کر سکیں گے۔