پرویزالہیٰ سے اسد قیصر کی ملاقات، عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار

پرویزالہیٰ سے اسد قیصر کی ملاقات، عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک  ) پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویزالہیٰ سے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔

 سابق سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ نے اپنے گفتگو میں کہا کہ ملک کو نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، نیشنل ڈائیلاگ کیلئے تمام سٹیک ہولڈر مل کر بیٹھیں جس پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا۔

دورانِ گفتگو چودھری پرویزالہیٰ اور اسد قیصر کا جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ذاتی معالجین اور اہل خانہ کو ان تک فوری اور بلا تعطل رسائی دی جائے اور کوٹ لکھپت میں قید پارٹی کی سینئر قیادت کو علاج کی سہولیات فی الفور فراہم کی جائیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ قید کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی آئینی اور قانونی حق ہے اور ملک بھر کی جیلوں میں قید پی ٹی آئی کے کارکنوں کو رہا کیا جائے۔

دوران ملاقات دونوں رہنماؤں میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، قانونی محاذ پر کوششوں اور سیاسی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں نے آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آخر میں دونوں رہنماؤں نئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے دیگر رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید برآں ملاقات میں میئر صوابی عطاء اللہ، ارکان پنجاب اسمبلی سردار راشد طفیل اور میاں حنبل ثنا کریمی، سابق ایم پی اے وقاص حسن موکل، پی ٹی آئی رہنما سردار نادر فاروق اور بیرسٹر شاہد مسعود بھی ملاقات میں شریک تھے۔