ملک بھر میں4112افراد میں کورونا کی تصدیق، جاں بحق افراد کی تعداد 60ہو گئی
پنجاب میں 2030، سندھ میں1036، خیبر پختونخوا میں 527، گلگت بلتستان میں 212 کیسز ہو گئے
بلوچستان میں 206، اسلام آباد میں 92 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 کورونا وائرس کے مریض ہیں
کورونا وائرس میں مبتلا 25 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 467 افراد صحت یاب ہوچکے
اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد4112 جبکہ مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 60 تک جاپہنچی ۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا کے 42 ہزار 159 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب میں 2030، سندھ میں1036، خیبر پختونخوا میں 527، گلگت بلتستان میں 212، بلوچستان میں 206، اسلام آباد میں 92 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 کورونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ۔اب تک سندھ میں 19، پنجاب میں 17، خیبرپختونخوا میں 18، اسلام آباد میں ایک، بلوچستان میں 2 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس میں مبتلا 25 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 467 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2030 تک جاپہنچی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان میں 251 زائرین، گوجرانوالہ 39، وہاڑی 27، ڈی جی خان 18 شہری، ملتان 457 زائرین، جہلم 40، سرگودھا 22، حافظ آباد 37، لاہور 297، راولپنڈی 67، اٹک 1، قصور 9، رائے ونڈ قرنطینہ 404، ملتان 4 شہری، میانوالی 3، بہاولنگر میں 18 افراد کورونا میں مبتلا ہیں۔اسی طرح فیصل آباد قرنطینہ میں 18، منڈی بہا ئوالدین 17، ننکانہ صاحب 15، لودھراں 3، فیصل آباد 21 شہری، نارووال 6، خوشاب 4، لیہ 17، گجرات 102، رحیم یار خان 18، بہاولپور 3، سیالکوٹ 23، اوکاڑہ 1، چنیوٹ 6، شیخوپورہ 1، بھکر 1، راجن پور 1 اور 49 قیدی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 25 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی سمیت صو بہ بھر میں 54 کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی جن میں سے 45 افراد کراچی کے شامل ہیں جس کے بعد صوبہ میں مریضوں کی تعداد 1036ہوگئی۔ترجمان مرتضی وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 16 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 269 ہوگئی ۔خیبر پختونخوا صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 527 ہوگئی ۔گلگت بلتستان کے محکمہ صحت کی تصدیق کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد مجموعی تعداد 212 تک جا پہنچی ۔بلوچستان میں مزید 4 مریضوں کی تصدیق کی گئی جس کے بعد کیسز کی تعداد 206 ہوگئی۔ ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے 2 مریضوں کی تصدیق کی، بعد ازاں صوبائی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ نے مزید 2 کیسز کی تصدیق کی۔ بلوچستان میں مشتبہ مریض 3 ہزار 221 بتائے گئے ہیں۔ سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ نے اسلام آباد میں مزید 9 کیس کی تصدیق کی جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 92 تک پہنچ گئی۔ آزاد کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 3 افراد میں کو رونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 64 افراد کے ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں مختلف قرنطینہ سینٹرز سے ڈسچارج کر دیا جن 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں سے 2 کا تعلق میرپور ایک کا تعلق راولاکوٹ سے ہے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہوگئی ۔mk