اسلام آباد (صباح نیوز)
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کے جمہوری اور سیکولرچہرے کوبے نقاب کردیا ،کورونا کو مسلم وائرس قراردینا بیماربھارتی ذہنیت کی عکاسی ہے ۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مذہبی آزادیوں کے امریکی کمیشن کی رپورٹ نے بھارت کے جمہوری اورسیکولرچہرے کوبے نقاب کردیا ، یہ رپورٹ انتہا پسند ہندو معاشرے کا پتہ دے رہی ہے، عالمی تنظیمیں اور بین الاقوامی میڈیا بھارت کی اصلیت دکھا رہا ہے، دنیا بھرمیں بھارتی اقدام کی اتنی مذمت پہلے کبھی نہیں دیکھی جتنی آج دیکھی جارہی ۔ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق روندے جارہے ہیں۔ بھارت میں ہندوتوا سوچ کا راج اور اکیسویں صدی کی نازی تنظیم ابھر کر سامنے آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندرمودی کے ہاتھوں آج بھارتی سماج تقسیم کی گہری کھائی میں گرچکا ہے، مسلمانوں کے گرد گھیرا ہرروزمزید تنگ ہورہا ہے،ایک طرف جموں وکشمیرمیں انہیں کرفیوکے جبرکا سامنا ہے تودوسری جانب متنازعہ شہریت بل کے ذریعے ان کی زندگی اجیرن بنائی جا رہی جبکہ کورونا کو مسلم وائرس قراردینا بیماربھارتی ذہنیت کی عکاسی ہے۔