اسلام آباد (صباح نیوز)
پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 67 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 2002ہو گئی جبکہ مزید 4960کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد 98 ہزار 943 ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 960 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 67 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 33 ہزار 465 مریض صحتیاب ہو گئے۔پاکستان کا صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 37 ہزار 90 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 36 ہزار 364، خیبرپختونخوا میں 13 ہزار 01، بلوچستان میں 6 ہزار 221، اسلام آباد میں 4 ہزار 979، آزادکشمیر میں 361 اور گلگت بلتستان میں 927 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 683 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 634، خیبر پختونخوا میں 561، اسلام آباد میں 49، گلگت بلتستان میں 13، بلوچستان میں 54 اور آزاد کشمیر میں 8 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 185 ٹیسٹ کیے گئے گئے جب کہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 60 ہزار 508 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔