لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کر دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی نے ارشد ملک کو برطرف کرنے کا فیصلہ سنایا، لاہور ہائیکورٹ نے بطور انکوائری آفیسر جج ارشد ملک کو قصور وار قرار دیا تھا۔ ارشد ملک احتساب عدالت لاہور میں بطور جج تعینات تھے، انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو ن لیگی حامیوں کی جانب سے بلیک میل کرنے سے متعلق درخواست دی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی ایک غیر اخلاقی ویڈیو کے سبب ان پر نوازشریف کی سزا سے متعلق سودے بازی کیلئے دباو ڈالا گیا۔
واضح رہے کہ جج ارشد ملک نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں 7 سال کی قید سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں اُنھیں بری کر دیا تھا۔