ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 50افرادجاں بحق ، تعداد 5320 ہو گئی
مزید1979نئے کیسز رپورٹ ،متاثرین کی تعداد2لاکھ 53ہزار 604ہو گئی ،161917مریض صحتیاب ،2151کی حالت تشویشناک
سندھ 106622،پنجاب 87492،خیبرپختونخوا90747،بلوچستان 11192،اسلام آباد 14202،آزاد کشمیر میں 1655تک کیسز پہنچ گئے
اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 50افراد جاں ہو گئے جبکہ اموات 5320ہو گئیں ،مزید 1997نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مریضوں کی تعداد 2لاکھ 53ہزار 604ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں میں ملک بھر میں مزید 50افراد جاں بحق ہو گئے اوراموات 5320ہو گئیں ،مزید1997نئے کیسز رپورٹ ہوئے،متاثرین کی تعداد 2لاکھ 53ہزار 604ہو گئی۔ گذشتہ روز21 ہزار 20ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر16لاکھ 6ہزار 190ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار622ہوگئی۔ پنجاب87 ہزار492، خیبرپختونخوا90ہزار747، بلوچستان11ہزار 192، اسلام آباد14ہزار202، آزادکشمیرایک ہزار655، گلگت بلتستان ایک ہزار694 کورونا ہے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار26اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار826، خیبرپختونخوا ایک ہزار106، اسلام آباد 155، بلوچستان126، گلگت بلتستان36 اورآزادکشمیرمیں 45مریض جاں بحق ہوئے۔این سی اوسی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 8ہزار929کوروناٹیسٹ کیے گئے ۔پنجاب میں7ہزار375، خیبرپختونخوا2ہزار98، اسلام آباد2ہزار15، بلوچستان 204، گلگت بلتستان62اورآزادکشمیر میں337ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھرمیں 733ہسپتالوں میں کورونامریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور اس وقت 4ہزارکورونا مریض ہسپتا لوں میں داخل ہیں۔ ملک بھرمیں کورونامریضوں کے لئے ایک ہزار820وینٹی لیٹرزدستیاب ہیں اور اس وقت 362 کورونا مریض وینٹی لیٹرزپرہیں۔پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 61 ہزار 917کورونا متاثرین صحت یاب ہوئے،2151افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 84 ہزار 442ہے۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ۔ mk/nsr
#/S