اسلام آباد(صباح نیوز)
غیر ملکی میڈیا نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چری کوٹ کا دورہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نے چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد سے بات چیت کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقے دکھائے گئے۔ بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی فوج کے مارٹر گولوں اور کلسٹر بموں سے متاثرہ علاقے بھی دکھائے گئے۔ میڈیا کو بھارت کی طرف سے سرحد کی نگرانی کے نظام کو بھی دکھایا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق غیرملکی میڈیا نے ایل اوسی پر آمنے سامنے موجود فوجی چوکیاں بھی دیکھیں۔ غیرملکی صحافیوں نے ایل او سی پر 3،4کلومیٹردوراینٹی انفلٹریشن گرڈ بھی دیکھے۔ گرڈزپربارودی سرنگیں،زیرزمین سینسر،آبزرویشن سسٹم اورریڈارموجودہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2015 سے اب تک بھارت 11 ہزار 815 بارسیزفائرکی خلاف ورزیاں کرچکاہے۔غیر ملکی صحافیوں کو بتایا گیا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد ایل اوسی پراشتعال انگیزیاں بڑھی ہیں۔ اشتعال انگیزی کیجواب میں پاک فوج صرف بھارتی چوکیوں کونشانہ بناتی ہے۔ پاک فوج کی جانب سیشہری آبادی پرفائرنگ سے اجتناب برتا جاتاہے۔