سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی انسداد دہشت گردی اور سلامتی کونسل سے متعلق دونوں بلز کثرت رائے سے منظور
بڑی اپوزیشن جماعتوں نے رسمی احتجاج کیا ، اتحادی جے یو آئی (ف ) کے احتجاج میں بھرپور ساتھ نہ دیا
اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی میں بھی انسداد دہشت گردی اور سلامتی کونسل سے متعلق دونوں بلز کثرت رائے سے منظور کرلئے گئے بڑی اپوزیشن جماعتوں نے رسمی احتجاج کیا اور اتحادی جے یو آئی (ف ) کے احتجاج میں بھرپور ساتھ نہ دیا ۔ جمعرات کو اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔ اضافی ایجنڈا یپیش کرنے کی تحریک منظور کی گئی اور انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل سینیٹ سے پاس کردہ صورتحال میں پیش کیا گیا۔ بل کی شق وار منظوری لی گئی۔ جے یوآئی (ف ) نے مخالفت کی ۔اپوزیشن کے دیگر اراکین بھی نشستوں پر کھڑے ہو گئے ۔قومی اسمبلی نے اکثریت رائے سے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے ۔سلامتی کونسل ترمیمی بل 2020 بھی ایوان میں پیش کیا گیا۔جے یو آئی ف کے ارکان نے مخالفت کی ۔۔جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا اسعد محمود کو بات کرنے کا موقعہ نہ مل سکا۔بلز کی منظوری کے بعداسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7اگست شام 5بجے تک ملتوی کردیا۔