اسلام آباد(ویب ڈیسک )
وفاقی حکومت نے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں آج قومی مہم کے تحت 35 لاکھ پودے لگانے کا ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔خیبر سے کراچی تک دس لاکھ ٹائیگر فورس اہلکار مہم میں حصہ لیں گے وزیراعظم عمران خان بنی گالہ میں کورنگ پارک میں پودا لگائیں گے۔ملک بھر میں مزید نیشنلز پارکس بنائے جائیں گے آج خیبرپختونخوا میں 20 لاکھ،پنجاب میں 12 لاکھ،سندھ میں 3 لاکھ،اسلام آباد میں 1 لاکھ 20 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سیالکوٹ میں نوجوانوں کے مشیر کے ہمراہ پودا لگائیں گے۔ملک بھر میں میگا سرگرمی ہوگی۔دریائے سندھ کے اردگرد تجاوزات کا نوٹس لیا جائے گا اور نیشنل پارک بنانے کے لیے جگہ کا معائنہ کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پی آئی ڈی اسلام آباد کے میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دس ارب پودے لگانے کی مہم کے تحت جون 2021ء تک ایک ارب پودے لگانے کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا۔ٹائیگر فورس اس میں حصہ لے گی گلیشیئر کے علاقوں اور دریائے سندھ کے قریبی سرکاری زمینوں پر جنگلات کے منصوبے کا جائزہ لیا جائے گا شیخ بدین میں وسیع شجرکاری پر کام شروع ہو چکا ہے ۔درخت نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی ضروری ہے۔پاکستان کو گرم ترین ممالک کی فہرست میں پہلے پانچ ممالک میں شامل کیا گیا ہے ورلڈ بینک کی رپورٹ میں پاکستان کے ایسے اضلاع کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں شجرکاری نہ ہوئی تو 2050ء تک یہ علاقے رہنے کے قابل نہیں ہوںگے۔بنجر زمین کا منظر پیش کریں گے ان میں سندھ کے تین اضلاع حیدرآباد،سکھر،میر پور خاص اور پنجاب کے دارالحکومت لاہور،فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں 2012ء میں دنیا کا سب سے زیادہ درجہ حرارت پاکستان کے علاقہ جیکب آباد میں 53 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان جون 2021ء تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف حاصل کر لے گا ملک بھر کی نرسریوں میں تیسکروڑ پودے موجود ہیں ہر سال ان میں اضافہ کیا جائے گا موجودہ حکومت تمام وعدے پورے کررہی ہے پندرہ دنوں میں پاکستان میں الیکٹریک موٹرسائیکل اورالیکٹریک رکشوں کی شروعات ہو جائے گی اور لاہور سے اس کا آغاز ہوگا۔پاکستان کو بدترین اور غیر معیاری تیل فراہم کیا جاتا تھا اس حوالے سے بھی انتظام مکمل کر لیا گیا ہے اور یوروٹو کو یورو فائیو پر لے جا رہے ہیں پاکستان میں یہی پٹرول دستیاب ہوگا۔موجودہ حکومت نے 9 نیشنل پارکس میں اضافہ کیا ہے نیشنل پارک سروس قائم کی جائیگی۔جنگلات کو جن علاقوں میں آتش زدگی ہوتی ہے وہاں کمیونٹی بیس انتظام کیا جائے گا اور فائرفائیٹر مقامی آبادی سے بھرتی کیے جائیںگے اپوزیشن کو حکومتی کارکردگی پر تکلیف ہے اور ان کی اس پریشانی پر مزید اضافہ ہوگا کیونکہ موجودہ حکومت روشن پاکستان کی جانب گامزن ہیں گرین اور کلین پاکستان ہمارا مستقبل ہے۔موڈیز نے پاکستان کی معاشی استحکام کو تسلیم کیا ہے اور ہماری مثبت ریٹنگ بحال کر دی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جنگلات کے گردونواح میں مقامی علاقوں سے تین ہزار فائر فائیٹر بھرتی کرنے کا اعلان کر چکے ہیں کے پی کے کے جنوبی اضلاع کے پرفضاء مقام شیخ بدین میں وسیع شجرکاری کی جائے گی گلیشیر کے علاقوں میں بھی اس کا جائزہ لیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے دریائے سندھ کے علاقوں میں جنگلات کی کٹائی اور تجاوزات کا نوٹس لیا جائے اور ضلع انتظامی سے جنگلات تفصیلات لی جائیں گی اور نیشنل پارک بنانے پر غور کریںگے۔انہوں نے گرین جرنلسٹ کی تجویز کی بھی حمایت کی ہے۔