چمن: (ویب ڈیسک)
پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کے باہمی اتفاق سے چمن میں پاک افغان سرحد پر پیدل آمدورفت کیلئے باب دوستی جمعہ سے کھول دیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق سرحد پیدل آمدورفت کیلئے ہفتے کے ساتوں دن کھلی رہے گی۔ یہ سرحد کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کی وجہ سے گزشتہ 6 ماہ سے بند تھی۔
کورونا وائرس کے باعث چمن پاک افغان بارڈر 6 ماہ کی مسلسل بندش کے بعد آج سے آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ چمن باب دوستی پر قانونی دستاویزات چیک کرنے کے بعد آنے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
سرحد سے دو طرفہ تجارت کا سلسلہ بھی بحال ہے۔ پیدل آمدورفت کیلئے سرحد کھولنے پر مقامی افراد کا خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔