تبت (ویب ڈیسک)
تبت کی پارلیمانی رکن نمگھیل ڈولکر نے کہا ہے کہ 31 اگست کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی)پر ہونے والی جھڑپ میں بھارتی سپیشل فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ا دارے سے گفتگو کرتے ہوئے نمگھیل ڈولکر نے دعویٰ کیا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر31اگست کوہلاک ہوئے بھارتی فوجی کا تعلق تبت سے تھا، جبکہ اسپیشل فرنٹیئر فورس کا 1 اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔واضح رہے کہ چین اور بھارت نے ایل اے سی پر 31 اگست کو ہونے والی اشتعال انگیز نقل وحرکت میں کسی جانی نقصان کااعلان نہیں کیا ہے۔