اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 441 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 6 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 444 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار 855 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 365 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک میں 5 ہزار 540 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 550 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 87 ہزار 950 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 31 ہزار 115 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 436 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 97 ہزار 461 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 213 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 36 ہزار 755 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 256 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 804 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 177 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 13 ہزار 321 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 145 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 137 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 73 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 356 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 65 مریض وفات پا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 81 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 28 لاکھ 50 ہزار 121 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔