اسلام آباد (ویب ڈیسک)
بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور شکست کاسامنا کرنا پڑگیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سیکورٹی ایڈوائزرز کے اجلاس میں اجیت دوول کا پاکستان کے سیاسی نقشے پر اعتراض مسترد کردیا گیا۔
اجیت دوول نے اجلاس میں ڈاکٹر معید یوسف کے بیک گراؤنڈ میں پاکستان کے نقشے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ نقشے میں بھارتی علاقے شامل ہیں۔
اس پر پاکستان نے بھارتی دعوے کو جھوٹا قرار دے کر مسترد کر دیا، پاکستان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات یو این چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان تنازع کشمیر کے اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری شماری کے مؤقف پر قائم ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم نے پاکستان کی پوزیشن سے اتفاق کیا، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے پاکستان کے نئے سیاسی نقشے پر اپنا مؤقف برقرار رکھا۔
پاکستان کا مؤقف نا صرف شنگھائی تعاون تنظیم نے قبول کیا بلکہ پزیرائی بھی کی۔ بعد ازاں بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے اور ان کی نشست خالی رہی۔