آپ لوگ بہت پیچھے ہٹ چکے ہیں، مولانا فضل الرحمان
اسمبلیوں سے استعفی اور سندھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز پیش کر دی
بس اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم اسمبلیوں سے مستعفی ہوں گے۔
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ کا اے پی سی خطاب
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس میں اسمبلیوں سے استعفی اور سندھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز پیش کر دی ہمیں بس اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم اسمبلیوں سے مستعفی ہوں گے۔ وزیراعظم سمیت اسمبلیاں جعلی اور میرے نزدیک چیئرمین سینیٹ بھی جعلی ہے، ہم نے مضبوط موقف کی طرف جانا ہے۔ ہم نے اب زبانی باتیں نہیں کرنی، ہمیں تحریری بات کرنا ہو گی، بنیادی بات یہ ہے کہ اب میں زبانی دعووں پر یقین نہیں رکھتا۔اب آپ بہت کہیں گے کہ ہم لڑیں گے لیکن آپ لوگ بہت پیچھے ہٹ چکیہیں۔ مولانا فضل الرحمن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی شکوہ کیا کہ میرا بیان ٹی وی چینلز تو نہیں دیکھا رہے ہیں حکومت نے بھی روکا اے پی سی نے بھی روک دیا ہم نے مضبوط موقف کی طرف جانا ہے۔اج پارلمینٹ میں قانون سازی ہو رہی ہے کیا یہ بندوق کے زور پر نہیں ہو رہی؟ انھوں نے کہا کہ اگر اسلام بندوق کے زور پر ناروا ہے تو قانون بندوق کے زور پر کیسے روا؟ ہم نے اب زبانی باتے نہیں کرنی ہمیں تحریری بات کرنی ہوگی۔ میڈیا کو اتنا قید کردیا گیا ہے کہ وہ ہماری لاکھوں کے اجتماعات اور ہماری تقاریر نہیں دکھارہے انکو روکا جاتا ہے۔ اب آپ بہت کہیں گے کہ ھم لڑیں گے لیکن آپ لوگ بہت پیچھے ہٹ چکے ہیں