عمرہ ادائیگی کا آغاز ، مسجد الحرام کے دروازے کھل گئے
مقامی افراد مسجد الحرام پہنچ گئے،ایس او پیز کے تحت عبادات کا سلسلہ جاری
ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کا آغاز ہوگیا ، مسجد الحرام کے دروازے کھل گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے باعث عمرہ ادائیگی پر پابندی عائد کی گئی ،سات ماہ بعد سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی کے لئے اجازت دی اور اب عمرہ ادائیگی کا آغاز ہو گیا،مسجد الحرام کے دروازے کھل گئے ، مقامی افراد وہاں پہنچ گئے اور کورونا کی احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کرتے ہوئے عبادات کا سلسلہ جاری رہا ،پہلے مرحلے میں 6ہزار سعودی عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے ۔واضح رہے کہ سعودی حکومت نے سات ماہ بعد مرحلہ وار عمرہ ادائیگی کی جازت دی ،پہلا مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے جس میں سعودی شہری اور سعود ی عرب میں مقیم غیرملکی عمرہ اداکررہے ہیں ،دوسرا مرحلہ 18اکتوبر جبکہ تیسرا یکم نومبر سے شروع ہو گا۔