اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 644 نئے کیسزاور4 اموات رپورٹ ہوئیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 644 نئے کیسزاور4 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار260 تک اورمجموعی اموات کی تعداد 6517 ہوگئی۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار836 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار341، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 99 ہزار941، کے پی میں کورونا مریضوں کی تعداد 38 ہزار076 ، بلوچستان میں 15 ہزار 399، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ 16 ہزار789 مریض رپورٹ ہوئے۔
این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29 ہزار565 ٹیسٹ کیے گئے اورملک بھرمیں اب تک 36 لاکھ 78 ہزار 534 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔