کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ
اسد عمر کی کرونا کیسز کی شرح میں 2 فیصد اضافے پر شہریوں سے تعاون کی اپیل
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے ملک میں گزشتہ کووڈ-19 کیسز کی شرح میں 2 فیصد اضافے پر شہریوں کو حکام سے تعاون کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ کی اوسط قومی سطح پر 6 ہفتوں تک 2 فیصد سے کم رہنے کے بعد پچھلے ہفتے 2 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ، ملک بھر میں انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔د عمر کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی حفاظتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب تک خوش قسمت رہا ہے لیکن ملک میں وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑے عوامی اجتماعات نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ صرف اسی سے دوسری لہر آسکتی ہے۔