لاہور (ویب ڈیسک)
اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقررکردیا گیا جس کا محکمہ ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی منظوری کے بعد اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کردیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہرمسافر ٹرین پر ایک دفعہ سوار ہونے کے 40 روپے بطور کرایہ ادا کرنے کا پابند ہوگا۔
تقریب کے موقع پروزیرٹرانسپورٹ اور ارکان اسمبلی کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب نے کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اورنج لائن کے ٹیسٹ رن کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔