کوئٹہ (ویب ڈیسک) ہزار گنجی میں کراچی روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے تین راہگیر جاں بحق اور سات زخمی ہو گئےبم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے سے قریب کھڑی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، زخمی اسپتال منتقل کردئے گئے کوئٹہ میں جاری پی ڈی ایم کے جلسے اور دہشت گردی کے پیش نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باعث پولیس اور سیکورٹی فورسز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ دو کلو وزنی دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا ہسپتال میں پہلے ہی ایمرجنسی نافذ تھی۔
وزیر اعلی بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل میں بم نصب کر کے شالکوٹ تھانے کی حدود میں واقعہ کوئٹہ کراچی روڈ پر نیشنل بینک کے قریب سڑک کنارے کھڑی تھی اتوار کی سہ پہربم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میںتین افراد آزاد خان ولد مہراب خان ٗ شاہ نواز ولد امیر بخش سکنہ کلی کمالو، شہیدجبکہ حاجی شاہ ولد امام شاہ ٗ محمد حامد ولد محمد طاہر ٗ عبدالحمید ولد محمد طاہر سمیت سات افراد زخمی ہوئے زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے باعث قریب کھڑی گاڑی میں آلگنے سے تباہ ہو گئی اطلاع ملنے پر پولیس ٗ ایف سی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا بم دسپوزل اسکواڈ کے مطابق نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل میں دو کلو دھماکہ بم نصب کیا تھا جس میں بال بیرنگ اور چھرے شامل تھے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔
پولیس ذرا ئع کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں جاری پی ڈی ایم کے جلسے اور دہشت گردی کے پیش نظر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باعث پولیس اور سیکورٹی فورسز کو رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
واضح رہے کہ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی پیشگی اطلاعات پر ہسپتالوں میں پہلے ہی ایمر جنسی نافذ کر رکھی تھی ۔ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی۔