ریاست کو اپنی رٹ استعمال کرنی ہو گی ، سینیٹر شبلی فراز
ایازصادق نے بھارتی شکست کو فتح اور ہماری فتح کو شکست میں بدلنا چاہا ہے
سیاسی بدمعاشوں سے نرمی نہیں برتی جائیگی
بھارت نے پھر حملہ کیا تو گھس کر ایسا بھرکس بنائیں گے کہ یاد رکھے گا
ریاست کے خلاف باتیں کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی
وزیر اطلاعات کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال
اسلام آبادویب ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف باتیں کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اس طرح کے بیان دیکر حکومت کو نہیں ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ریاست کو اپنی رٹ استعمال کرنی ہو گی بھارت نے پھر حملہ کیا تو گھس کر ایسا بھرکس بنائیں گے کہ یاد رکھے گا ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ریاست پاکستان کے خلاف بات کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی ۔سیاسی بدمعاشوں سے نرمی نہیں برتی جائیگی۔کیا یہ لوگ ریاست سے باغی ہو گئے ہیں۔ایاز صادق کابیانیہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ہے جو پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ ملک میں نفسیاتی اور نا امیدی کا تاثر دیا جا رہا ہے۔ ایاز صادق اور سینیٹر عطاء الرحمن کو اپنے بیان پر کوئی ندامت نہیں د ھمکی دی جا رہی ہے کہ اور بھی باتیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مزار قائد کی بے حرمتی کی گئی جس سے ریاست کے خلاف ایک پیغام دیا گیا ۔(ن) لیگ میں فیصلے لینے والے مسلم لیگ پاکستان بنا لیں اس طرح کے بیان دے کر یہ لوگ حکومت کو نہیں پاکستان کی ریاست کو کمزور کررہے ہیں۔ ریاست کو اپنی رٹ استعمال کرنی ہو گی نواز شریف کی تھپکی کے بغیر ایاز صادق بیان نہیں دے سکتے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر بھارت نے پھر حملہ کیا تو گھس کر ایسا بھرکس بنائیں گے کہ یاد رکھے گا ۔ایاز صادق نے بھارت کی شکست کو فتح اور ہماری فتح کو شکست میں بدلنا چاہا۔پارٹی ایسے لوگوں کو الگ کریں جو ریاست مخالف باتیں کرتے ہیں۔ملک کی بقاء ان کے لیے اہمیت نہیں رکھتی ان کو صرف اقتدار سے محبت ہے۔