پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا
اطلاق یکم نومبر کی رات 12 بجے سے ہوگیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے ۔حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر کو رات 12 بجے سے ہوگیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 57 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 102 روپے 40 پیسے ہوگی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 84 پیسے سستا کیا گیا ہے جس کے بعد فی لٹر ڈیزل 103 روپے 22 پیسے میں ملے گا۔حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔