اسلام آباد (ویب ڈیسک )
پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہمارا فیصلہ ہوگا آصف علی زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا وہی فیصلہ ہوگا جس پی ڈی ایم میں اتفاق ہوگا۔ اس امر کا اظہار انھوں نے پی ڈی ایم کے اجلاس سے وڈیو لنک خطاب میں کیا آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا وہی فیصلہ ہوگا جو پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پرکیا جائے گا۔ ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس نوازشریف کا بیانیہ قبول کرنے کے علاوہ راستہ کیا ہے؟ راجا پرویز اشرف نے کہا کہ اگر جلسوں میں اسٹیبلشمنٹ کے بجائے افراد کے نام لینے ہیں تو پی ڈی ایم کا نیا اجلاس بلاکر طے کرنا ہوگا۔