انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید15پیسے کی کمی ،اوپن مارکیٹ میں قدر 10پیسے بڑھ گئی
کراچی(ویب ڈیسک )انٹر بینک میں پیر کو امریکی ڈالر مزید15پیسے کی کمی سے 158.15روپے کی سطح پر آگیا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 10پیسے بڑھ گئی تاہم قیمت فروخت مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے158.20روپے سے گھٹ کر158.10روپے اور قیمت فروخت 158.30روپے سے گھٹ کر158.15روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے157.80روپے سے بڑھ کر 157.90روپے ہوگئی جب کہ قیمت فروخت 158.20روپے مستحکم رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید184روپے سے بڑھ کر 184.50روپے اور قیمت فروخت186روپے سے بڑھ کر 186.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے205.50روپے سے گھٹ کر 205روپے اور قیمت فروخت207.50روپے سے گھٹ کر 207روپے ہوگئی۔