کراچی (ویب ڈیسک)
برطانیہ کی دوسری بڑی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
برطانوی کی پہلی پرواز 208 مسافروں کو لیکر مانچسٹرسے اسلام آباد پہنچی جہاں وزیراعظم کے معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے مسافروں کا استقبال کیا اورائیرلائن کو خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ برٹش ائیرلائن کے بعد ورجن ائیرلائن برطانیہ کی دوسری بڑی ائیرلائنز ہے جس نے پاکستان کے لئے باقاعدہ پروازوں کا سلسلہ شر وع کیا، بین الاقوامی ائیرلائنز کی بحالی سے ملک میں تجارت سمیت سیاحت بڑے گی۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات مضبوطی کی طرف گامزن ہیں اوراس سے پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔
واضح رہے برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک کو ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے، ورجن اٹلانٹک پاکستان کے لیے جدید ایئربس اے 332 استعمال کرے گی۔