کراچی (ویب ڈیسک)
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک چین مشترکہ فضائی مشق کے دوران چینی ساختہ جنگی جہاز میں پرواز کی۔
ائیر چیف نے فضائی مشق میں حصہ لینے والے شرکاء کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جنگی مہارت کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا موجودہ حالات کے تناظر میں ملٹری ایوی ایشن ٹیکنالوجی دور جدید کی عسکری ضروریات کا ایک اہم جز ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین سیریز مشقیں دونوں فضائی افواج کیلئے ایک دوسرے کی جنگی مہارت سے استفادہ حاصل کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی، اس مشق سے دونوں فضائی افواج کے درمیان موجودہ پیشہ ورانہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔