لاہور (ویب ڈیسک)
ممتاز عالمِ دین طارق جمیل کو عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کی ٹیم نے مولانا طارق جمیل کا طبی معائنہ کیا اور ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا۔
طارق جمیل نے خود بھی اپنی صحت کے حوالے سے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ آج وہ اسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’آپ سب کی دعاؤں اور محبتوں کا بےحد مشکور ہوں، اور دعا گو ہوں کہ اللہ تمام مریضوں کو صحت کی نعمت سے نوازے۔‘
خیال رہے کہ کورونا کی تشخیص کے بعد طارق جمیل 5 روز میں ہی شکست کورونا کو دینے میں کامیاب رہے تھے تاہم ڈاکٹروں نے طبیعت کی ناسازی کے بعد اسپتال میں ہی ایڈمٹ کیے رکھا تھا۔
13 دسمبر کو مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر وہ اسپتال میں ایڈمٹ ہوگئے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آگئی۔