کراچی (ویب ڈیسک)
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں واقع برف خانے میں بوائلر پھٹنےسے 6 افراد جاں بحق اور16 زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈی ایس پی معین الدین کے متاثرہ فیکٹر ی آئس اینڈ کولڈ اسٹوریج کےلیے ہے، جس کا مالک کینیڈا میں مقیم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ فیکٹری میں 7 افراد کام کررہے تھے جبکہ دھماکا شدید نوعیت کا تھا، جس سے اطراف کی فیکٹریوں بھی نقصان پہنچا۔
ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ دھماکے کے باعث فیکٹری کی عمارت منہدم ہوگئی، جس کے ملبے تلے دب کر 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ رینجرز، پولیس اور کے ایم سی کا عملہ ریسکیو کا کام جاری رکھے ہوئے ہے، خدشہ ہے کہ برف خانے کے ملبے تلے اب بھی لوگ دبے ہوسکتے ہیں۔
ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ ملبے کو ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی جارہی ہے جبکہ علاقے میں امونیا گیس کی بو بھی پھیلی ہوئی ہے۔
تھوڑی دیر قبل عباسی شہید اسپتال کی ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے برف خانے کے دھماکے میں 4 افراد کی موت کی تصدیق کی تھی۔
انہوں نے کہاکہ دھماکے سے زخمی ہونے والوں میں سے 13 کو اسپتال لایا گیا جن میں سے 4 دم توڑ گئے ہیں۔
ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کا کہنا تھاکہ ایک زخمی کو جناح اسپتال بھیجا گیا ہے کہ دھماکے سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔