کراچی:اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مندی کا رجحان
کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا ۔انڈیکس 43700پوائنٹس سے کم ہو کر43400پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا
کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 43700پوائنٹس سے کم ہو کر43400پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 79ارب روپے ڈوب گئے ،کاروباری مندی کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے کم ہو کر 79کھرب روپے رہ گیا جبکہ50فیصدحصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیںاور انڈیکس 0.74فیصد کم ہو گیا۔25دسمبر کو قائد اعظم کی یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروباری سرگرمیاں4دن تک محدود رہیں،دو دن مندی کے رجحان کی وجہ سے کے ایس ای100انڈیکس 833.62پوائنٹس لوز کر گیا تاہم 2دن کی تیزی سے انڈیکس نے509.83پوائنٹس ریکور کئے تاہم مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے ۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں323.79پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 43740.56پوائنٹس سے کم ہو کر43416.77پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس148.49پوائنٹس کی کمی سے 18246.21پوائنٹس سے گھٹ کر18097.72پوائنٹس ہو گیاجبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30738.36پوائنٹس سے کم ہو کر30444.49پوائنٹس پر بند ہوا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 79ارب11کروڑ12لاکھ47ہزار832روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم80کھرب 28ارب28کروڑ90لاکھ79ہزار380روپے سے کم ہو کر79کھرب49ارب17کروڑ78لاکھ31ہزار548روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس43791.06پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہرآنے سے انڈیکس ایک موقع پر42757.94پوائنٹس کی کم ترین سطح پر دیکھا گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ25ارب روپے مالیت کی57کروڑ5لاکھ830ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم17ارب روپے مالیت کے37کروڑ89لاکھ38ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1604کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 720کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،799میں کمی اور85کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،انوسٹ بینک ،پاک ریفائنری،پاک الیکٹرون ،ایونسن لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،بائیکو پیٹرولیم ،حیسکول پیٹرول ،پی آئی اے ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ازگارڈ نائن ،آغا اسٹیل انڈسٹریز ،غنی گلوبل ،پاک انٹر نیشنل بلک ،نیٹ سول ٹیکنالوجی ،پاور سیمنٹ اورفوجی سیمنٹ سر فہرست رہے۔