پشاور (ویب ڈیسک)
محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کی جانب سے شدید سرد موسم کے باعث ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔
محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق شدید سرد موسم کی ایمرجنسی میں تمام بے گھروں کو شیلٹر اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔
محکمہ ریلیف کے اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر بے گھروں کے لیے شیلٹر، دو وقت کا کھانا اور ناشتے کا بندو بست کریں گے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ شدید سرد موسم کی ایمرجنسی کے تحت عارضی بے گھر افراد کو بھی سہولیات دی جائیں گی۔
خیبر پختونخوا میں شدید سردی کے باعث محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامے کے مطابق ناشتے کے لیے100روپے، دوپہر اور شام کے کھانے کے لیے فی کس 200،200 روپے مختص کیے گئے ہیں، شدیدسرد موسم کی ایمرجنسی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2010ء کے تحت لگائی گئی ہے۔