پنجاب کے مختلف  علاقوں میں شدید دھند
حد نگاہ انتہائی کم ،ٹریفک روانی متاثر، ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب کے مختلف علاقوںمیں شدید دھندچھائی رہی ،، حد نگاہ انتہائی کم،پروازوں کا شیڈول کا متاثرہوا ۔تفصیلات کے مطابق۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھندکا راج رہا،گجرات، ظفروال اور حافظ آباد میں بھی دھند کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔شکر گڑھ اور نارووال روڈ پر منڈی خیل سے ککے موڑ تک حد نگاہ انتہائی کم رہی۔میاں چنوں، خانیوال، ملتان، بستی ملوک، لودھراں ، بہاولپور اور حافظ آباد میں بھی دھند چھائی رہی ۔شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثررہی اور پروازوں کا شیڈول متاثرہوا ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ترجمان موٹروے نے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات ہائی ویز پر آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس استعمال کریں۔شہری ہائی ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
#/S