نئے سال کے آغاز پر عوا م کے لئے تحفہ، حکومت نے عوام پر پیٹرولیم بم گرا دیا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،پٹرول 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا
اسلام آباد(ویب ڈیسک )نئے سال کے آغاز پر مہنگائی کا تحفہ حکومت نے عوام پر پیٹرولیم بم گرا دیا وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی منظوری دے کر عوام کو نئے سال کا تحفہ دے دیا ہے پٹرول 2 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا،نئی قیمت 106 روپے مقرر،ڈیزل کے نرخوں میں ایک روپے 80 پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 36 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں10 روپے 68 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روے 92 پیسے ،لائٹ ڈیزل میں 14 روپے 87 پیسے فی لیٹر اضافہ کی تجویز دی تھی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے مقرر کردی گئی ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے مقرر کردی گئی ہے