وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پنجاب پبلک سروس کمیشن میں” پیپر لیک سکینڈل” کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم
لاہور (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب پبلک سروس کمیشن میں” پیپر لیک سکینڈل” کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔ چیئرمین سی ایم آئی ٹی علی مرتضیٰ کی سربراہی میںکمیٹی پانچ دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن قومی ادارہ ہے ، اس کی ساکھ کو تباہ کرنے کی اجازت نہیںدیں گے۔ سی ایم آئی ٹی ٹیم انکوائری کرکے پیپرلیک سکینڈل گینگ کی پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپرلیک سکینڈل گینگ کی معاونت کرنے والے حکام کو بھی بلاامتیاز قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ساکھ کا دفاع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پس پردہ عناصر کو بھی سامنے لایا جائے گا۔#/S