وزیر خارجہ کا اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،مسئلہ کشمیراوراسلاموفوبیا کیخلاف قراردادوں پر سعودی حمایت پر اظہارتشکر
اہم علاقائی اور عالمی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر اور اسلاموفوبیا کے رجحان کے خلاف قراردادوں پر سعودی حمایت پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔ وزیر خارجہ نے قطر اور خلیجی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے سعودی مثبت کردار کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کو کورونا کے باوجود جی سی سی سمٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔