بھارت کی 1952 کے بعد سب سے خراب اقتصادی اور معاشی صورتحال
نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی معیشت کی بگڑتی صورتحال پر بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت سب سے خراب اقتصادی اور معاشی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے۔بھارت کی معاشی صورتحال تباہ ہو کر رہ گئی۔ بین الاقوامی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی معیشت تیزی کے ساتھ زوال پذیر ہورہی ہے انیس سو باون کے بعد موجودہ دور میں سب سے خراب اقتصادی اور معاشی صورتحال کا بھارت کو سامنا ہے۔ روپے کی قدر میں کمی اور جی ڈی پی میں بتدریج زوال آرہا ہے۔ یہی نہیں موجودہ سال میں زرعی شعبہ بھی بحران کا شکار رہے گا۔