یوٹیوب نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا
ٹرمپ چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کے خلاف تھا، یوٹیوب عہدیدار
ٹرمپ چینل پر موجود نیا مواد ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ اس سے تشدد پھیلنے کا خدشہ تھا
واشنگٹن(ویب ڈیسک )ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا کیونکہ ٹرمپ چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کیخلاف تھا۔اس حوالے سے یوٹیوب کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کے خلاف تھا۔یوٹیوب کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹرمپ چینل پر موجود نیا مواد ہٹا دیا گیا ہے کیونکہ ٹرمپ چینل پر موجود مواد سے تشدد پھیلنے کا خدشہ تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ چینل پر کم از کم 7 دن تک نیا مواد اپ لوڈ نہیں ہوسکے گا۔واضح رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاونٹس پہلے ہی معطل ہوچکے ہیں جبکہ ٹوئٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکانٹ ڈیلیٹ ہوچکا ہے۔