اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امن و امان کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، کسی کو امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بھی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء نور الحق قادری اور فیصل واوڈا بھی شریک ہوئے۔