قوانین کی خلاف ورزیوں پر6پروڈکشن یونٹس،4ڈیپارٹمنٹل سٹورز،2فاسٹ فوڈ پوائنٹس سیل
معیاری اشیائے خورونوش کی یقینی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
لاہور (ویب ڈیسک ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پرلاہور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔6 پروڈکشن یونٹس،4ڈیپارٹمنٹل سٹورز، اور2فاسٹ فوڈ پوائنٹس سیل کردیے۔تفصیلات کے مطابق فوڈسیفٹی ٹیم نے اسامہ چکن برگرجی ون مارکیٹ کو ناقص مصالحوں کے استعمال،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر سیل کردیا۔واپڈا ٹاؤن میں چکن ناؤ نامی ریسٹورنٹ کوفنگس زدہ فریزر اور انتہائی بدبودار کچن کے باعث سربمہر کیا۔مین مارکیٹ میں گلبرگ سٹور کوزائدالمیعاد اشیاء کی فروخت جبکہ گلشن راوی میں صدف ڈیپارٹمنٹل سٹورکوغیر معیاری سٹوریج اورچوہوں کی موجودگی پر سربمہر کیاگیا۔راج گڑھ میں رمضان بیکری کوبدبودار مشینری کے استعمال جبکہ باغبانپورہ میں غازی چکن سیل پوائنٹ کو انتہائی بدبودار فریزر کے استعمال اور حشرات کی بہتات پر سیل کردیا۔مزید برآںالمدینہ سویٹس پروڈکشن یونٹ کومٹھائی میں مردہ حشرات کی موجودگی،واہگہ میں صفدر نمکو یونٹ کوناقص آئل کے استعمال اور ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر ملک شہزاد پان شاپ کوسیل کیاگیا۔سردار فش کارنر کے گودام کو چوہوں اورچھپکلیوں کی موجودگی،واہگہ میں بھولا سویٹس پروڈکشن یونٹ کو کھلے رنگوں کے استعمال پر سربمہر کیا ۔یاسر بیکری کو ٹوٹے انڈوں کے استعمال،نامکمل لیبلنگ اور فوڈلائسنس نہ ہونے پر سیل کردیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں صحت دشمن عناصر کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔عوام کی صحت کا تحفظ اور معیاری اشیائے خورونوش کی یقینی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے