کراچی:سندھ حکومت کی رپورٹ میں 4 ہزار سے زائد سرکاری افسران و ملازمین سنگین الزامات میں ملوث قرار
کراچی(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت کی رپورٹ میں 4 ہزار سے زائد سرکاری افسران و ملازمین سنگین الزامات میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے سنگین الزامات کا سامنا کرنیوالے افسران اور ملازمین کیخلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے 43 محکموں کے سیکریٹریز کو ڈیڑھ ماہ کے اندر کارروائی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔4 ہزار سے زائد ملازمین کرپشن، اختیارات اور عہدے کے ناجائز استعمال سمیت دیگر الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ملازمین کیخلاف رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہے۔نیب، اینٹی کرپشن، ایف آئی اے اور محکمہ جاتی انکوائریز کا سامنا کرنے والے ملازمین کے نام رپورٹ میں شامل ہیں۔