جاز نیٹ ورک کی مایوس کن سروس کے باعث صارفین دیگر نیٹ ورک پر منتقل ہونا شروع
ننکانہ صاحب(ویب نیوز )ننکانہ صاحب اور گردونواح میں جاز نیٹ ورک کی مایوس کن سروس کے باعث صارفین دیگر نیٹ ورک پر منتقل ہونا شروع ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی روز سے ننکانہ صاحب اور گردونواح میں نیٹ ورک کی سروس انتہائی مایوس کن ہے شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے موبائل نمبر آن ہونے کے باوجود بھی دوسرے شخص کو موبائل نمبر بند ہونے کا میسج ملتا ہے اسی طرح با ر بار سگنل کا ڈراپ ہوجانا ، کالز کا نہ ملنے اور بار بار کالز کا منقطع ہوجانے سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ جاز نیٹ ورک کی مایوس کن سروس کے باعث دیگر نیٹ ورک پر منتقل ہورہے ہیں اگر جاز کمپنی نے فوری طور پر اپنے مسئلہ کا حلہ نہ کیا تو باقی یوزر بھی دیگر نیٹ ورک پر منتقل ہونے پر مجبور ہوجائیں گے۔