یہودی گروپوں کی جانب سے قبلہ اول پر دھاوے ، بے حرمتی
مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا گیا
مقبوضہ بیت المقدس(ویب نیوز) قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر یہودی گروپوں کی جانب سے حملوں اور بے حرمتی کی گئی ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں اور افسران کی ایک بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ کے احاطے پر دھاوا بول دیا اور بے حرمتی کی گئی ، مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں اشتعال انگیز حرکات کا ارتکاب کیا گیا ۔مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ قابض اسرائیلی حکام کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے سیاسی منصوبے بن رہے ہیں اور انہوں نے اندرون بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کی موجودگی کو کمزور کر دیا۔شیخ صبری نے نشاندہی کی کہ آبادکاروں اور قابض پولیس کے قبلہ اول میں حملوں پر کورونا وبا کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ ا نہوں نے کہا کہ کورونا کے حوالے حفاظتی اقدامات کا اطلاق صرف بیت المقدس کے فلسطینی رہائشیوں اور مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پر ہی کیا گیا۔