کورونا ‘ملک بھر میں مزید 46افراد چل بسے ،1644نئے کیسزرپورٹ
اموات 11560 ، فعال کیسز کی تعداد32726تک پہنچ گئی ، 2133 کی حالت تشویشناک ہے،این سی اوسی
اسلام آباد (ویب نیوز)مہلک وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید46مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد11560تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے1644نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 41ہزار 31تک پہنچ گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے جمعہ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اب تک ملک میں کورونا4لاکھ 96ہزار745 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد32726تک پہنچ گئی ، اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد2133 تک پہنچ گئی ، پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.1فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح91.8فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2167مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یا ب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیرے نمبر پر ہے جہاں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2916تک پہنچ گئی۔ صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد17748،صوبہ پنجاب9938،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد1504،صوبہ بلوچستان241،آزاد جموں وکشمیر359جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد20رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ22ہزار623 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ41ہزار785،خیبر پختونخوا61656،اسلام آباد39196،بلوچستان18363،آزاد جموں وکشمیر8335جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4787تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد د41176تک پہنچ گئی،خیبر پختونخوا میں 66451، سندھ میں 2 لاکھ 44ہزار340، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار404، بلوچستان میں18798، آزاد جموں و کشمیر میں 8953اور گلگت بلتستان میں4909 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4681افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3969، خیبر پختونخوا میں1879، اسلام آباد میں476، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 194اور آزاد جموں و کشمیر میں 259فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 78لاکھ 48 ہزار316ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 43381نئے ٹیسٹ کئے گئے۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار یہ نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد جموںو کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔پاکستان میں کوروناکاپہلا کیس 26 فروی کو سامنے آیا جبکہ کورونا سے پہلی موت اٹھارہ مارچ 2020کو رپورٹ ہوئی۔ZS
#/S