کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں2200957ہو گئیں
کیسز10کروڑ20لاکھ سے متجاوز،7 کروڑ 38 لاکھ 65 ہزار مریض شفایاب
نیویارک ، نئی دہلی ،ماسکو ،روم(ویب نیوز) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2200957ہو گئیں،مصدقہ کیسز10کروڑ20لاکھ سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں443769 ، کیسز2کروڑ63لاکھ38ہزارسے تجاوز گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاںہلاکتیں154047جبکہ کیسز1کروڑ7لاکھ20ہزار سے زائد ہو گئے ۔روس میں 71651افراد لقمہ اجل بن گئے، متاثرین کی تعداد 37لاکھ93ہزارتک پہنچ گئی ۔برازیل میں ہلاکتیں221676ہوگئیں ، کیسز90لاکھ60ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں اموات10312ہو گئیں ،کیسز 37لاکھ43ہزار سے بڑھ گئے ۔فرانس میں اموات74800ہو گئیں ، کیسز31لاکھ30ہزار سے بڑھ گئے ۔سپین میں اموات57806ہو گئیں ، کیسز27لاکھ92ہزارتک پہنچ گئے ۔اٹلی میں ہلاکتیں87381ہو گئیں ،کیسز25لاکھ15ہزار سے بڑھ گئے۔دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 38 لاکھ 65 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2 کروڑ 59 لاکھ 66 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔پہلے 5 کروڑ کیسز 356دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جبکہ آخری5 کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ۔