اسلام آباد( ویب نیوز ) سرگودھا سمال چیمبراینڈ سمال انڈسٹری کے وفد کی ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آباد آمد، قربان علی چیئرمین ، مرزا عبدالرحمن کوآرڈینیٹر کو مبارکباد۔ اسلام آباد سمال چیمبرز اینڈ سمال انڈسٹری کے عہدیداران کی بھی شرکت ۔سرگودھا اور اسلام آباد سمال چیمبرز کافیڈریشن کے صدر میاں ناصر حیات مگو، سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم سمیت تمام کابینہ و عہد یداران پر بھرپور اعتماد کااظہار۔ پاکستان کی معاشی ترقی اور تاجروں کی فلاح و بہبود اور مسائل کے خاتمہ کیلئے مل کر جدوجہد کرنے کا عزم۔قربان علی اور مرزا عبدالرحمن کا سمال چیمبرز کیساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔ فیڈریشن پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے تاجر اور صنعتکار کا ادارہ ہے کسی بھی وقت کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو فیڈریشن تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر وقت کھلا ہے ۔ ہمارا جذبہ بزنس کمیونٹی کی خدمت ہے ۔ قربان علی ، مرزا عبدالرحمن کی سرگودھا سمال چیمبر اور اسلا م آباد سمال چیمبر کے عہدیداران و ممبران سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا سمال چیمبر اینڈ سمال انڈسٹری اور اسلام آباد سمال چیمبر اینڈ سمال انڈسٹری کے وفود نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی کے کیپٹل آفس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ دونوں سمال چیمبرز کے صدور شیخ آصف اقبال اور ملک ظہیر احمد نے قربان علی اور مرزا عبدالرحمن کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور شرکاء کو پھولوں کے ہار پہنائے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قربان علی چیئرمین اورمرزا عبدالرحمن کوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس اسلام آبادنے دونوں چیمبرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی تاجروںکیلئے خدمات کو سراہا اورکہا کہ ایف پی سی سی آئی پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے تاجر اور صنعتکار کا ادارہ ہے ۔ فیڈریشن کے کیپٹل آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔ جس تاجر بھائی کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو وہ کسی بھی وقت فیڈریشن سے رابطہ کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود، مسائل کے خاتمہ اور پاکستان کی معاشی ترقی اور صنعتوں و کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے وفود کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی بزنس کمیونٹی کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر بابنگ دہل لڑتا رہے گا ۔ ہم بزنس کمیونٹی کیلئے ہر وقت ان کی خدمت میں حاضر ہیں ۔ اس موقع پر سرگودھا سمال چیمبرکے بانی صدر شیخ آصف اقبال ، سینئر نائب صدر امجد محمود بھٹی ، نائب صدر شیخ شیر دل اور اسلام آباد سمال چیمبرکے صدر ملک ظہیر احمد نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت اہل اورنڈر ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔ پاکستان کی معاشی ترقی اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کے خاتمہ اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں ۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگو، سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم، چیئرمین کیپٹل آفس قربان علی اور کوآرڈینیٹر مرزا عبدالرحمن پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
—