نوشہرہ ۔ ایمبولینس میں بچے کی پیدائش
نوشہرہ (ویب نیوز)نوشہرہ ریسکیو1122 ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیا ہے ۔ ریسکیو1122کے ترجمان کے مطابق نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ کے علاقے گل بہار شیدو کی رہائشی خاتون (ل) بی بی کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔حالات کو دیکھتے ہوئے ریسکیو اہلکار ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (سمرین، ببرک جمال، سیار خان) نے پیشہ وارانہ انداز میں ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کردی، ریسکیو1122کی ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود ہے جسے استعمال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ریسکیو اہلکار کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ڈیلیوری کے بعد زچہ و بچہ دونوں کو مزید سہولیات دینے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کا خاتون اہلکار اور ببرک جمال اور سیار خان کے لیے توصیفی سند کا اعلان۔یسکیو1122کے ترجمان کے مطابق ریسکیو1122کی ریسکیو ایمبولنس میں ام سال اب تک دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔