پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
پٹرول 2.70 ، مٹی کا تیل 3.54 روپے مزید مہنگا
ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر اضافہ
اسلام آباد (ویب نیوز)پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ۔ پٹرول 2.70 ، مٹی کا تیل 3.54 ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر مزید مہنگا ہوگیا ۔وزیرِ اعظم عمران خان نے سمری کے برعکس پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم سے کم اضافے کی منظوری دے دی۔سرکاری بیان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی مجوزہ سفارشات کے برعکس عوامی مفاد کو مد نظر رکھا گیا ہے۔وزیر اعظم کو ارسال سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 13.18 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 12.12 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11.10 روپے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لیٹر اضافہ تجویر کیا گیا تھا ۔ وزیرِ اعظم نے عوامی مفاد کے پیشِ نظر پیٹرول کی قیمت میں صرف 2.70 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2.88 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 3.00 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرنے کی اجازت دی۔